بغداد: کار بم دھماکوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) بغداد عراق کے دارالحکومت بغداد میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے شیعہ اکثریت والے علاقوں میں کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے دھماکوں میں مشرقی علاقے میں واقع ریستورانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں حالیہ دنوں کے دوران ایسے حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عراق میں کار بم دھماکوں کا یہ دوسرا واقع ہے۔ گزشتہ ماہ بھی بغداد میں کار بم دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔