بہاولنگر سے متحدہ قومی موومنٹ کے جمشید راٹھور NA-189 اور PP-279 ، سیف اللہ قریشی نے ریٹرننگ آفیسر عطا ء ربانی کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

بہاولنگر : بہاولنگر سے متحدہ قومی موومنٹ کے جمشید راٹھور NA-189 اور PP-279 ، سیف اللہ قریشی نے ریٹرننگ آفیسر عطا ء ربانی کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، چشتیاں سے NA-190 سے شبیر کمبوہ اور محمد اشرف کمبو ہ ، PP-281 سے عذیر گل ،PP-282 سے چوہدری محمد عبداللہ اور ظفر اقبال پنسوتا نے کاغذاتی نامزدگی جمع کروا دیئے۔

اس موقع پر MQM جنوبی پنجاب کمیٹی کے رائو محمد خالد ، ایم کیو ایم بہاولنگر کے عہدیدارا ن عبدالحمید مغل ، سیف اللہ ، محمد یوسف گجر ، اشتیاق قریشی ، رانا سجاد، رائو عمر دراز، شفیق وٹو ، سید وقاص شاہ ، ملک زاہد ، محمد حنیف ، خضر حیات ، شمشاد نجمی ، محمد رفیع کھرل ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جیئے الطاف حسین ، جیے متحدہ کے نعرے لگائے گئے ۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے ایم کیو ایم کے پرچم اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں تھیں۔