بھمبر کی خبریں 27.03.2013

بھمبر میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر پریس کی نمبر پلیٹیں لگا کر جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد پورے کررہے ہیں

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر پریس کی نمبر پلیٹیں لگا کر جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد پورے کررہے ہیں جسکی وجہ سے صحافت کا پیشہ بھی بدنام ہو رہا ہے انتظامیہ نام نہاد جعلی صحافیوں کا لبادہ اوڑ کر صحافت جیسے مقدس پیشہ کو بد نام کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے پریس کی نمبر پلیٹیں اتروائے ان خیالات کااظہار صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل نے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھمبرمیں کچھ عرصہ سے درجنوںموٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر پریس کی جعلی نمبر پلیٹوںکااستعمال کھلے عام کیا جا رہاہے متعدد جرائم پیشہ افرادصحافت کا لبادہ اوڑ ھ کر جرائم میں مصروف عمل ہیں اور موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پرپریس کی نمبر پلیٹوں کی آڑ میں مشکوک کارروائیاںہو رہی ہیں جس پر اہل صحافت کو شدید تشویش لاحق ہے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر میں پریس اور دیگر جعلی نمبر پلیٹیں استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جو ابھی تک نہ ہو سکی جس سے دیگر محکموں کیساتھ ساتھ صحافت جیسا مقدس پیشہ بھی بد نام ہورہا ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر نوٹس لیںاور اپنے وعدے پر عملدرآمد کروائیںاس موقع پر اجلاس سے سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب ملک شوکت اعوان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ناصرشریف بٹ،طارق محمود ثاقب،عزیزالرحمان ناز،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طارق شاکر ،سلیم ساگر ،عاطف اکرم ،مرزاندیم اختر،جہانگیر پاشا،قاضی انصرزمان ،ظہور احمد رضا،فیصل صغیرشمیم ،عابد زبیر ،یاسین تبسم ،شیرازپرویز مشتاق،مرتضیٰ گیلانی ،راجہ وحید مراد،وسیم نذر،ارشدمحمودسمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبروارڈ نمبر 1سیرلہ میں گٹروں کا پانی پینے کے پانی میں مکس ہونے لگا درجنوں شہری پیٹ کے امراض میں مبتلاء ہو گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبروارڈ نمبر 1سیرلہ میں گٹروں کا پانی پینے کے پانی میں مکس ہونے لگا درجنوں شہری پیٹ کے امراض میں مبتلاء ہو گئے عرصہ دراز سے گندہ پانی واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں میںشامل ہو رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کو بتانے کے باوجود نوٹس نہیں لیا جا رہا ایکسین پبلک ہیلتھ نوٹس لیکر اصلاح واحوال کریں ان خیالات کااظہار سیرلہ وارڈ نمبر1کے رہائشیوں مرزا محمد ایوب ،نذیر احمد،منور حسین ،مرزاغلام حسین ،محمد شریف ،نصیر احمد قریشی ،مرزافیاض احمدنے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں کو گندے پانی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگا ہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیرلہ میں 20سال قبل واٹرسپلائی لائنیں بچھائی گئی تھی جو اتنی بوسیدہ ہو چکی ہیں کہ اب نالیوں اور گٹروںکا پانی ان بوسیدہ پائپ لائنوںکے پانی میں مکس ہو رہا ہے جبکہ پائپ لائن بوسیدہ ہونے کے باعث کئی گھروں میں پانی قطروںکی صورت میں جارہاہے انہوں نے کہاکہ گندہ پانی پینے کے باعث ہمارے بچے پیٹ کے امراض میں مبتلاء ہو گئے ہیں جبکہ گندہ پانی ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کا باعث بھی بن سکتا ہے جس سے ہماری جانوںکو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے مقامی ملازمین کو خراب صورتحال سے متعدد بار آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ایکسین پبلک ہیلتھ صورتحال کا نوٹس لیکر سیرلہ میںنئی واٹرسپلائی لائن کی تنصیب عمل میں لائیں اور شہریوںکو موذی امراض میں مبتلاء ہونے سے بچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر کے اندر پٹواری اور تھانہ کلچر نظام کے اندر خرابی کی بڑی جڑیں ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر کے اندر پٹواری اور تھانہ کلچر نظام کے اندر خرابی کی بڑی جڑیں ہیں جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں ہسپتالوں میں ملازمین کی مناپلی سے عام
شہری پس کر رہ گئے ہیں ترقیاتی و تعمیراتی اداروں میں اہلکاروں اور ٹھیکے داروں کی ملی بھگت سے ناقص تعمیرات کرکے کروڑوں کے گھپلے کیے جارہے ہیں جبکہ بجلی کی پیداوار میں خودکفیل ہونے کے باوجود پاکستان سے مہنگی بجلی آزادکشمیر کے عوام کو دی جا رہی ہے عوام آزادحکومت کی ریشہ دیوانیوںکیخلاف اٹھ کھڑی ہو ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئرخالد پرویز بٹ نے کشمیر سٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ اور کشمیر فریڈم موومنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادخطہ تحریک آذادی کشمیر کے بیس کیمپ کے طور پر قائم کیا گیا تھا لیکن اپنے اصل ہدف سے ہٹ جانے کے باعث آج کشمیری قوم کئی ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے آزادکشمیر میں قائم حکومت تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچانے کی بجائے تحریک آزادی کو کھڈے لائن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے آزادکشمیر میں پٹواری اور تھانہ کلچر نظام کو تقویت دیکر کشمیری قوم کو یرغمال بنا لیا گیا ہے جبکہ آزادخطہ میں قائم ادارے عوام کی خدمت کی بجائے انہیں دونوںہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں سرکاری ملازمین کو ہر قسم کا تحفظ اور مراعات فراہم کر دی گئی ہیںجبکہ عوام کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بجلی آزادکشمیر کی قومی پیداوار ہے صرف منگلا ڈیم سے پورے آذادکشمیر کیلئے 300میگاواٹ بجلی فراہم کرکے لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جان چھڑوائی جا سکتی ہے لیکن آزادحکومت اس کے برعکس پاکستان سے بجلی خرید کر آزادکشمیر کے عوام کو مہنگے داموںدے رہے ہیں جو بہت بڑی زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ آج اشرانیہ کا بے لگام گھوڑاعام عوام کے قابو سے باہر ہو گیا ہے اور وہ کھیت اور دہکان دونوں کی روزی روٹی کا صفایا کررہا ہے انہوں نے کہاکہ ان تمام ترحالات کے باوجود کشمیر فریڈم موومنٹ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی کشمیری قوم اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے حکومت کی ریشہ دوانیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اس موقع پر اجلاس سے ضلعی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ محمود الحسن ایڈووکیٹ ،سٹی صدرمشتاق احمدکاشراور سٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ کے راہنما شہریار ظفر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے سا بق مرکزی سیکر ٹری اطلاعات راجہ مشتاق احمد خان سپورٹس آفیسر بھمبر کمال سبحانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے سا بق مرکزی سیکر ٹری اطلاعات راجہ مشتاق احمد خان ،ضلعی چیئر مین ایکشن کمیٹی غلام غوث راجہ فخراقبال ،چوہدری ،آئی ٹی کے سیکر ٹری جنرل راجہ شعیب اعظم ،حافظ راجہ پرویز اختر خان،انجینئر راجہ نعمان رسول ،قاری دلدا ر غوث اورمرزا مظہر اقبال نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھمبر کمال سبحانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ اظہارتعزیت کیا ہے۔