عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے تمام رہنما متحد ہیں ،راجہ یاسرسرفراز،علی ناصر بھٹی

چکوال : عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما متحد و متفق ہیں اور ایک نظریہ رکھتے ہیں کسی قسم کے اختلاف کا سوال ہی پید انہیں ہوتا غلط افواہیں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں راجہ یاسرسرفراز اور علی ناصر بھٹی نے بھوں میں منعقدہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اہل علم اور اہل قلم اسلام میں بہت اہمیت کے حامل ہیں اس لئے اہل علم کا حق بنتا ہے کہ وہ علم کے اور اہل قلم کا حق بنتا ہے کہ قلم کے زریعہ سے مثبت سوچ لوگوں کے درمیان پھیلائے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ رکھتی ہے۔

تمام رہنما یکجان ہوکر پارٹی کیلئے جد وجہد کررہے ہیں اس کی مثال گذشتہ دنوں تمام امیدواران اور قائدین کا ہونے والااجلاس ہے اور پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس میں منافقت کی سیاست نا ممکن ہے۔