بہاولنگر : جائیداد کا تنازع ، سنگدل بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیا

Bahawalnagar

Bahawalnagar

بہاولنگر (جیوڈیسک) جائیداد کے تنازع پر سنگدل بیٹوں نے باپ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ بہاولنگر میں اردو روڈ کے رہائشی محمد یونس کا اپنے بیٹوں عبداللہ اور یوسف کے ساتھ مکان فروخت کرنے پر جھگڑا رہتا تھا۔

آج ان میں جھگڑا ہوا اور بیٹوں نے اپنے والد کو چھریوں کے وار کر کے زخمی ک ردیا اور فرار ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے محمد یونس کو ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔