بہاولپور: رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے نے طالبہ کو گولی مار دی

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور(جیوڈیسک)بہاولپور میں ایم پی اے کے بیٹے نے گاڑی میں نہ بیٹھنے پر چھٹی کلاس کی طالبہ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔زخمی طالبہ مریم کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسکی بیٹی کو یزمان کے صوبائی حلقہ پی پی دو سو چھہتر سے نومنتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل کے بیٹے عبداللہ چودھری نے گولی ماری۔

پولیس کے مطابق دونوں کی آپس میں سوشل میڈیا پر دوستی تھی۔ بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال میں زخمی مریم کا آپریشن کر کے گولی نکال لی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ہیڈ راجکاں میں ایم پی اے کے ڈیرے اور گھر پر چھاپے مارے ہیں تاہم ابھی تک گرفتاری نہیں ہو سکی۔