ملتان : 5 مسلح افراد 35 تولے سونا، 7 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران پانچ مسلح ڈاکو پینتیس تولے سونا اور سات لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔شمس آباد چوک میں انصاری نامی جیولر کے گھر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 پانچ مسلح افراد گھس آئے۔

اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد گھر سے پینتیس تولے سونا، پانچ لاکھ روپے نقدی اور دو لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔