بہاولپور: پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

چولستان میں ذخیرہ موڑ کے قریب پولیس نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔