بہاولپور سائنس سکول میں رنگارنگ جشن بہاراں کا اہتمام

 Bahar Festival

Bahar Festival

بہاولپور:ڈائریکٹر بہاولپور سائنس ا سکول واجد علی چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف بچوں اور والدین کے لیے خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان میں اخلاقی اقدار کے فروغ کی وجہ بنتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق گرمیوں سے پہلے بہار کی خوشیاں سمیٹنے اور اس خوشبووں اور رنگوں کے موسم کو تفریحی و تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے بروز ہفتہ بہاولپور سائنس سکول میں رنگارنگ جشن بہاراں کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو دن رات تعلیمی مصروفیات میں چند لمحے تفریح کے مہیا کرنا تھا اس کے ساتھ ساتھ ان کی غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے تربیت مقصود تھا تا کہ عملی زندگی میں وہ بہترین اور کامیاب کامیاب بن سکیں۔

والدین مہمانوں اور بچوں کے لئے فنکشن میں بہت سارے سٹالز کا اہتمام کیا گیا تھا کھانے پینے کے علاوہ بچیوں کے لیے چوڑیوں اور مہندی کا سٹالز موجود تھے چھوٹے بچوں کے لیے فیس پینٹنگ کی سہولت بھی میسر تھی جشن بہاراں میں طلبہ و طالبات نے بہت سارے ورائٹی پروگرام بھی پیش کیے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت کلاس دھم کی طالبہ کائنات شکور نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرزانہ نعیم نے پیش کی۔تمام مہمانوں کے لیے ویلکم کے تھیم کو ایک ٹیبلو کے ذریعے پیش کیا گیا جس میں ننھے منے بچوں نے پرجوش انداز میں حصہ لیا اور مہمانوں پر پھول نچھاور کیے گئے۔  ملی نغمے بھی پیش کیے گئے جن میں بچوں نے فوجی وردیاں پہن کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک و ملت کے ساتھ محبت کی تجدید کی۔ مزاحیہ خاکوں کے ذریعے تفریح اور تربیت کا اہتمام بھی تھا تمام والدین اور مہمانوں نے ان خاکوں میں بچوں کی اداکاری کو بہت پسند کیا اور بھرپور طریقے سے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی طالبات نے ایک مزاحیہ مشاعرہ بھی پیش کیا تاکہ جشن بہاراں میں ادبی رنگ بھی شامل رہے۔ میزبانی کے فرائض سکول کے دو بہترین اساتذہ مس ارم ارشد اور ثاقب الحسن نے ادا کیے۔

سکول اور پروگرام کے ہال کی بہترین ڈیکوریشن مس گلناز ارشاد مس انعم ابراہیم اور سر محمد شعبان نے کی۔ اسٹیج پر غیر نصابی سرگرمیوں کی تیاری مس تنزیلہ مس رابعہ رشید اور سر عادل مجید نے کروائی۔ کھانے پینے چوڑیوں اور مہندی کیا سٹالز کی انچارج مس ارم خان تھی مہمانوں کو ویلکم کرنے کے لیے استقبالیہ پر مس ثنا اعجاز موجود رہیں۔ اور ہال میں مہمانوں کی دیکھ بھال کے لیے مس عابدہ مستعد تھیں مس شبانہ واسطی نے سارے پروگرام کی نگران اور منتظم تھیں۔ اس شاندار پروگرام کو ترتیب دینے اور انتظامات کا سہرا پرنسپل بہاوپور سائنس اسکول عبدالشکور کے سر جاتا ہے پروگرام کے آخر میں ڈائریکٹر بہاولپور سائنس سکول واجد علی چوہدری نے تمام والدین، دیگر سکولوں سے آئے ہوئے اسٹاف ممبرز اور ڈائریکٹرز کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا طلبائ اور اساتذہ کی ان غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بھرپور تیاری کرنے اور کروانے پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف بچوں اور والدین کے لیے خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان میں اخلاقی اقدار کے فروغ کی وجہ بنتے ہیں۔