بختاور بھٹو زرداری، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

 Bakhtawar Bhutto, Mahmood Chaudhry Marriage

Bakhtawar Bhutto, Mahmood Chaudhry Marriage

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف دونوں خاندان کےافرادشرکت کریں گے، کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کومدعونہیں کیاگیا۔

محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں تھی جس میں قریبی رشتے دار وں کے علاوہ دولہا دلہن کے بیرون ملک سے آئے دوستوں سمیت ڈاکٹر عاصم حسین، انور مجید، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل سخی بٹ اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے مولانا غلام محمد سوھو نے پڑھایا۔ اس موقع پر بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعداسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی، اسلام آبادکی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کومدعوکیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ہونےوالی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ لاہورکی تقریب میں سیاسی شخصیات،پارٹی قائدین اور دیگر کو مدعوکیاجائے گا۔