کے پی حکومت کا رواں برس بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ، تاریخ بھی بتا دی

Municipal Elections

Municipal Elections

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال 15 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی کابینہ نے لوکل کونسلز کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2020 کی بھی منظوری دیدی ہے۔

وزیر قانون کے پی سلطان محمد اور مشیر آئی ٹی ضیاء اللہ بنگش نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ 21 سمتبر 2021 کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابا ت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے، کابینہ نے خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2020 کے مسودے کی بھی منظوری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس معاوضہ اور ڈبل شفٹس اسکولوں کے اساتذہ کے لیے وظائف کی بھی منظوری دی ہے۔