بلوچستان کے 17 اضلاع میں بجلی بحال نہ ہوسکی، 22 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

Load Shedding

Load Shedding

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ سمیت 17 اضلاع کی تیسرے روز بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔ کوئٹہ میں چھ جبکہ دیگر اضلاع میں بائیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔اکتیس مارچ کو بختیار آباد اور چھتر کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے دو سو بیس کے وی کے چار ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا تھا جس کے باعث کوئٹہ سمیت 17 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز بختیار آباد کے 2 ٹاورز کی مرمت کام مکمل کر لیا گیا جبکہ چھتر میں تباہ ہونے والے ٹاورز کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اس وقت 17 اضلاع کو بارہ سو پچاس میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ صرف تین سو بیس میگاواٹ دسیتاب ہے۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا ختم ہوتے ہی تمام اضلاع کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ بجلی کی طویل لود شیڈنگ کے باعث صارفین کو پینے کے پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔