بلوچستان بھر کے جیلوں میں بھی سیکورٹی سخت

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیودیسک) بلوچستان بھر کے جیلوں میں بھی سیکورٹی سخت کر لی گئی ہے جس کے لیے ایف سی کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل پر حملے کے بعد صوبے بھر میں بھی جیلوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ہلچل سامنے آ رہی ہے۔ صوبے کی گیارہ جیلوں میں اس وقت 145 خطرناک قیدی زیر حراست ہیں۔

جن کا ریکارڈ وزرات داخلہ نے طلب کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے صوبے کے اہم جیلوں کا دوراہ کیا اور جیلوں کی اندرونی سیکورٹی کے لیے ایف سی اور بیرونی سیکورٹی کے لیے۔

کمانڈوز کی اضافی نفری طلب کی ہے۔ اعلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں جیلوں کی سیکورٹی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔