بلوچستان میں موجودہ حالات حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں: آصف لانگو

ڈیرہ اللہ یار : : پاکستا ن تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماء و رکن کالمسٹ کونسل آف پاکستان آصف لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ حالات حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، حیرت ہے وفاقی حکومت بے پروہ ہے۔

شیعہ سنی فسادات کے پیچھے بلیک واٹرکی آڑ میں امریکہ و ہندوستان ہے۔ حکومت ِ پاکستان ملک میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کی خاتمہ کے لیے امریکہ و انڈیا مذاکرات کرے۔

سی آئی اے اور را کی شواہد ملنے کے بعد دیر کس بات کی ہے؟ انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی بلوچستان کی سنگین مسئلے کو نظر انداز کر کے مستقبل میں بہت پچھتائیں گے۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو مل کر بلوچستان میں لاپتہ افراد اور ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی اشد ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بے اختیا ر نظر آتا ہے۔ حکومت سے پہلے بلوچستان کے مسائل کی حل بتا تے تھے مگر اب بلوچستان مسئلے کی حل تلاش کرنے کے بجائے اپنی مدت گزارنے میں لگے ہیں۔

ماما قدیر چند بلوچ خواتین کے ہمراہ لاپتہ لغت جگر وں کے لیے پیدل مارچ کرنے پر مجبور ہیں سخت سردی میں شاہراہوں پر سو کر لاپتہ افراد مسئلہ کی حل چاہتے ہیں مگر عالیشان محلات میں رہنے والے ان پر رحم کے بجائے ان کو دھمکیاں دلوارہے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور ڈاکٹر عبد المالک کے دعویٰ صرف اخباری بیان تک رہ گئے ہیں۔ انھون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن قائم کرنا حکومت کی اولین زمہ داری ہے۔