بلوچستان کے تمام اضلاع کے گرڈ اسٹیشن کی بجلی بحال

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ نیشنل گریڈ سے بجلی کی فراہمی کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی بحال کردی گئی۔ گرڈاسٹیشنوں سے فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بتدریج دی جارہی ہے۔

کیسکو ترجمان کے مطابق نیشنل گریڈ سے رات ساڑے گیارہ بجے بجلی کی فراہمی بند ہوجانے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بائیس اضلاع میں پچاس سے زائد گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی ۔

تاہم آٹھ گھنٹے بعد نیشنل گرڈ سے کوئٹہ کو بجلی کی فراہمی بحال ہوئی جس کے بعد صوبے کے بائیس اضلاع کے تمام گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی شروع کردی۔

کیسکو ترجمان کے مطابق گریڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد گرڈاسٹیشنوں سے فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بتدریج کی جارہی ہے۔ کوئٹہ کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد شہر کے دفاتر میں معمولات زندگی بھی معمول پر آگئے۔