لاہور میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو گئی ،لیسکو ترجمان

Power Grid

Power Grid

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ملک کے دیگرحصوں کی طرح لاہور میں بھی طویل بریک ڈاون کے بعد صبح تک بجلی مکمل طور پر بحال ہو گئی ،لیسکو ترجمان کے مطابق اگر کسی علاقے میں بجلی نہیں آ رہی تو وہ معمول کی لوڈ شیڈنگ ہے۔

نیشنل پاور گرڈ میں فنی خرابی کے باعث لاہور میں تقریبا تین گھنٹے تک بجلی کا مکمل بریک ڈاون رہا ،رات ڈھائی بجے شہرکے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوئی جو صبح تک مکمل بحال ہو گئی۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں بجلی بحال ہو چکی ہے لیکن اگر کسی علاقے میں بجلی نہیں آ رہی تو وہ معمول کی لوڈشیڈنگ ہے۔