سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی،ایم کیو ایم کا شدید احتجاج

Sindh Assembly

Sindh Assembly

سندھ(جیوڈیسک)سندھ اسمبلی کا اجلاس ستائیس فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے جس پر ایم کیو ایم کے ارکان نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ اجلاس ملتوی کرکے قوائد کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ستائیس فروری تک ملتوی کردیا ۔

اس موقع پر ایم کیو ایک کے ارکان صوبائی اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ وہ آج سندھ کو درپیش اہم مسائل پر بات کرنا چاہ رہے تھے لیکن اجلاس ملتوی کرکے قوائد کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔