بلوچستان حکومت کی تشکیل کا معاہدہ سامنے آگیا

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن ، نیشل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت 5 سالہ دور میں ڈھائی سال عبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے جبکہ ڈھائی سال مسلم لیگ ن کے ثناء اللہ زہری وزیراعلیٰ ہوں گے۔

عبدالمالک بلوچ نے ایک سال مکمل کر لیا ہے جبکہ ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے، یہ معاہدہ گزشتہ سال مری میں ہوا تھا جس کا مقصد بلوچستان حکومت کی تشکیل میں ڈیڈلاک کو ختم کرنا تھا۔

اس سلسلے میںایم او یو پر محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو اور ثناء اللہ زہری نے اپنی پنی جماعت کی طرف سے دستخط کیے تھے جبکہ چوہدری نثار، نواز شریف ، شہباز شریف ، عبدالقادر بلوچ اور عبدالمالک نے معاہدے کی نگرانی کی،

ڈیل کے مطابق بلوچستان کے گورنر کی نامزدگی پختون خوا ملی عوامی پارٹی کریگی، جو محمود خان کے بھائی محمد خان اچکزئی بنائے گئے، معاہدے کے تحت اسپیکر اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن کے ہوں گے۔ حکمران جماعت این پی کے ایک سینئر لیڈر نے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔