بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت میں ہلکی بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان ،خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔