بلوچستان : حکومت سازی سے متعلق امورکو حتمی شکل دی گئی

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی۔ قوم پرست رہنماوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں بلوچستان میں حکومت سازی، نئے وفاقی بجٹ اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور کو حتمی شکل دی گئی ہے اور قوم پرست رہنماوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور قومی وطن پارٹی سے مسلم لیگ ن کا اتحاد ہوگیا ہے۔ وزارت اعلی کے لیے دو امیدوار سردار ثنا اللہ زہری اور جنگیز مری میدان میں ہیں جس کا فیصلہ جلد کیا جائیگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی بجٹ میں نوجوانوں کو پچاس ہزار سے پانچ لاکھ تک قرضے دینیکا اعلان کیا جائیگا۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہیکہ ان کی حکومت اقتدار کی بندربانٹ کی بجائے عوامی مسائل حل کرے گی۔ لوڈشیڈنگ، غربت، بیروزگاری اور دہشت گردی پر قابو پانے کیلییترجیحات کا تعین کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلیگی۔