بلوچستان حکومت کی ہر ممکن معاونت کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم کو زلزلہ متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کارروائیوں سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ وزیراعظم نے فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے بحالی کی کارروائیوں سے بھی روانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور جام کمال بھی آوران روانہ ہو گئے ہیں۔ دونوں وزرا زلزلہ زدگان کے لیے ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ وزرا این ڈی ایم اے، پاک فوج، ایف سی اور سویلین اتھارٹیز کے درمیان رابطے بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم نے عبدالقادر بلوچ اور جام کمال کو امدادی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔