بلوچستان میں گورنرراج کی میعاد آج رات12 بجے ختم

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

بلوچستان (جیوڈیسک)بلوچستان میں گورنرراج کی خاتمے کی مدت آج رات بارہ بجیختم ہورہی ہے۔ بلوچستان حکومت بحالی پر جے یو آئی نے اپوزیشن میں بیٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بحالی کافیصلہ آج ہوگا ۔ فیصلہ صدر ،وزیر اعظم اور اتحادی رہنماں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

بلوچستان میں گورنر راج کی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی۔ حکومتی ذرائع کیمطابق مدت پوری ہونے پر بلوچستان حکومت بحال ہوجائے گی ۔اسلم رئیسانی وزیراعلی رہیں گے یا نہیں اس کافیصلہ بھی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ہوجائے گا۔

گورنر راج کے خاتمے کے بعد بلوچستان حکومت بحالی پر جے یو آئی نے اپوزیشن میں بیٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ نگراں حکومت پر بھی جے یو ائی اوراسلم رئیسانی میں معاملات طے پا گئے ہیں، بلوچستان ہائیکورٹ نے نوابزادہ طارق مگسی کوبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بحال کردیا ہے۔ طارق مگسی کو بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن سابق اسپیکر اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے جاری کیا تھا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سیگورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نیملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت صوبے میں گورنرراج کیخاتمے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔