بنکاک، مظاہرین کے کیمپ میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 32 زخمی

Explosion

Explosion

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے ایک کیمپ میں بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے، 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کو وکٹری مونومنٹ کے قریب مظاہرین کے ایک کیمپ میں بم دھماکا ہوا ہے۔

تھائی لینڈ میں 2 ماہ سے جاری سیاسی بحران کے تناظر میں پرتشدد واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ حکام نے کہا کہ دھماکے کے بعد علاقے کا گھیرائو کر لیا گیا ہے کیونکہ مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسند گھس آئے ہیں جو ملک کا امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں۔