امریکا: نیبراسکا کے ایک پلانٹ میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 17 زخمی

Blast

Blast

امریکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیبراسکا میں جانوروں کی خوراک تیار کرنے والے پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جبکہ عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔

حکام کے مطابق اوماہا شہر میں واقع انٹرنیشنل نیوٹریشن پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہو ئے۔ 10 زخمیوں کو شدید جبکہ 7 کو معمولی چوٹیں آئیں۔ دھماکے کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ زمیں بوس ہو گیا۔

حکام کے مطابق دھماکے کے وقت عمارت میں 38 افراد موجود تھے۔ ریسکیو اہلکار ملبے میں دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں تاہم فائرچیف آفیسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔