بنگلہ دیش : فیکٹری ملبے سے مزیدلاشیں برآمد ، ہلاکتیں 6 سو سے تجاوز کرگئی

Bangladesh Debris

Bangladesh Debris

ڈھاکہ(جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں گزشتہ ہفتے گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزیدلاشیں نکال لی گئیں ، ہلاکتوں کی تعداد6 سو سے تجاوز کرگئی ،یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے صدر مقام ڈھاکا کے نواحی علاقے میں گرنیوالی گارمنٹس فیکٹری کمپلیکس کے ملبے میں سے مزید41 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 610 ہو گئی ہے۔یورپی یونین نے بنگلہ دیش حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ فیکٹریوں میں ورکروں کے کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔