بنگلہ دیش،فیکٹری میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ(جیوڈیسک)بنگلہ دیش میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ ڈھاکا میں پیش آیا۔آگ گارمنٹس فیکٹری کی گیارھویں منزل پر لگی۔

حادثے میں آٹھ افراد جھلس کر ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ریسکیوٹیم نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔گزشتہ ماہ بھی بنگلا دیش میں ایک گارمنٹس فیکٹری گرنے سے آٹھ سو تئیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔