میکسیکو : 13 سال سے سویا آتش فشاں پھٹ پڑا

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک)میکسیکو میں تیرہ سال سے سوئے آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا۔ میکسیکو میں تیرہ سال سے سوئے آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا۔ میکسیکو کے قصبے سینٹی آگو زنٹلا میں واقع آتش فشاں پہاڑ سے نکلنے والے راکھ کے بادل منگل کی رات اچانک پورے قصبے پر چھا گئے۔

میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے نکلنے والی گیسوں اور راکھ سے تقریبا 50 ہزار لوگوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔اس سے پہلے یہ آتش فشاں 2ہزار میں پھٹا تھا جس سے 40 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔