مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ سرایلکس فرگوسن کا کوچنگ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Sraylks Ferguson

لندن (جیو ڈیسک) لندن مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ سر ایلکس فرگوسن نے کوچنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ،71 سالہ فٹبال کوچ سر ایلکس فرگوسن نے مانچسٹر یونائٹڈ کی کوچنگ کو 26 سال بعد خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ گذشتہ ہفتے سر ایلکس فرگوسن ریٹارمنٹ کے خبروں کی تردید کی تھی ۔

برطانوی اخبار کے مطابق وہ رواں سیزن کے اختتام پر کوچنگ سے علیحدگی اختیار کرلیں گے ،سر ایلکس فرگوسن ر 1986 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو بحیثیت کوچ جوائن کیا۔اس دوران انگلش کلب نے 38 ٹائیٹلز بھی جیتے ،اخبار کے مطابق سر ایلکس فرگوسن ریٹامنٹ کے بعد مانچسٹر کے ڈائریکٹر اور سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔