بنگلہ دیش : فیکٹری سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

Bangladesh

Bangladesh

بنگلہ دیش(جیوڈیسک)بنگلہ دیش میں فیکٹری سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ فیکٹری سانحہ کو تین روز گئے تاہم ملبے ہٹانے اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں ۔ سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3سو 50 ہوگئی ہیں پورے ملک سوگ کی فضا قائم ہے۔

سینکڑوں فیکٹریز ملازمیں نے سانحہ میں جاں بحق اور لاپتہ ہونے والے اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھا رکھی ہیں اور ان میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔حکومت نے عمارت کے مالکان کی فوریگرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کے احکامت جاری کردئیے ہیں۔

بنگلہ دیشی ذرائع کے مطابق عمارت میں رہائشی اپارٹمنٹس ، دکانیں سمیت فیکٹریاں قائم تھیں اور سانحہ کے وقت کم ازکم پانچ ہزار سے زائد افراد عمارت میں کام کررہے تھے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں دنیا دوسری سب سے بڑی گارمینٹس انڈسٹری ہے۔ جہاں سے اہم مغربی برینڈز کو کپڑے سپلائی کیے جاتے ہیں۔