کالعدم تحریک طالبان کا مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم

The banned Tehrik-e-Taliban

The banned Tehrik-e-Taliban

ہنگو (جیوڈیسک)طالبان نے حکومت پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ اے پی سی اجلاس کی کارروائی کے بعد لائحہ عمل طے کرینگے کالعدم تحریک طالبان حکومت پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں تاہم اے پی سی ہمارے مقاصد پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شوری اجلاس کے بعد اپنا اصولی موقف جاری کرینگے۔

واضع رہے کہ کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر متفقہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں طریقہ کار اور وسائل کا فیصلہ خود کرے گی اور امریکہ سمیت کسی بھی ملک سے ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ وہ دہشتگردی، معیشت اور توانائی کے مسائل پر کبھی بھی سیاست نہیں کریں گے۔