بنوں : پرانی دشمنی پر 3 سگے بھائی جاں بحق

Bannu Killing

Bannu Killing

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ بنوں میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقہ آمدی میں پرانی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔

جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں سگے بھائی تھے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔