بنوں : عمران خان کی متاثرین سے ملاقات، مشکل گھڑی میں تعاون کی یقین دہانی

Imran Khan

Imran Khan

بنوں (جیوڈیسک) عمران خان نے متاثرین شمالی وزیرستان کے ساتھ عید الفطر کی خوشیاں منائیں۔ بنوں پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آئی ڈی پیز کے ساتھ ہیں بحالی کیلئے بھی جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔

عمران خان موسم کی خرابی کے باعث کوہاٹ سے بذریعہ سڑک بنوں پہنچے چیئرمین تحریک انصاف آئی ڈی پیز کے ساتھ تین روز گزاریں گے۔ آئی ڈی پیز کیمپ پہنچنے کے بعد انہوں نے نماز عید بنوں میں ادا نہ کرنے پر متاثرین سے معذرت کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئی ڈی پیز کی مکمل مدد کرے گی امن کی خاطر گھر بار چھوڑنے والوں کی بحالی کیلئے جو بھی ممکن ہوا وہ کیا جائے گا۔

انہوں نے متاثرین کو سندھ اور پنجاب جانے سے روکنے کی بھی مذمت کی۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی، شاہ فرمان، آصف خان اور معروف گلوکار ابرار الحق بھی عمران خان کے ہمراہ بنوں پہنچے ہیں۔