بنوں : جے یو آئی (ف) کے نائب امیر کے گھر کے باہر دھماکا

Bannu

Bannu

بنوں(جیوڈیسک)بنوں کے علاقے سورانی میں جے یو آئی (ف) کے نائب امیر کے گھر کے باہر دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں شوکت الرحمان محفوظ رہے۔ دھماکے سے مین گیٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے نائب امیر کے باہر کیا گیا۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، دھماکے سے مین گیٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔