بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حقیقی معنوں میں ریاست جموں وکشمیر کے نمائندے ہیں تحریک آزادی کشمیر اور عوامی حقوق کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں ، ڈاکٹر محمد امتیاز

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حقیقی معنوں میں ریاست جموں و کشمیر کے نمائندے ہیں تحریک آزادی کشمیر اور عوامی حقوق کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو اقتدار دلانے میں انکا بنیادی کردار ہے آزاد کشمیر کے عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنماء و کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد امتیاز آف سوکاسن نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان اور آزادکشمیر کے عوام کی اکثریت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متفق اور متحد ہیں ریاست جموں وکشمیر کے عوام کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاسی ،سماجی اور تحریکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں مقبول بٹ شہید کے بعد تحریک آزادی کشمیر کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی گراں قدر خدمات ہیں مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پوری جماعت کی پارلیمنٹ کے اندر کشمیر کمیٹیاں بنوانے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بڑا رول ہے۔

تحریک آزادی کشمیر کیساتھ آزاد خطے کی تعمیر  وترقی اور عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میںبھی انکا بنیادی کردار ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان انکی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے انکو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں۔