پشاور اور لاہور ہائی کورٹ نے باعزت بری کیا ،میری وکالت میاں نوازشریف کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف نے کی

مینگورہ(جی پی آئی)پشاور اور لاہور ہائی کورٹ نے باعزت بری کیا ،میری وکالت میاں نوازشریف کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف نے کی ، ایس پی ،ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی تنزلی کی گئی جب کہ ڈی ائی جی مردان عبداللہ کو توہین عدالت کی نوٹس جاری کردی گئی ،جبکہ مجھے اللہ تعالی نے سرخ و رو کردیا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کے سیکرٹری میاں محمد محسن کمال شریف نے اخباری نمائندوں کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ کچھ لوگوں نے مجھے پھنسانے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالی کے فضل اور عوام کی دعائوں سے وہ لوگ خود اپنے جال میںپھنس گئے انہوںنے کہاکہ عتیق الرحمن ولد خلیل الرحمن اور ابرار نامی شخص نے ڈاکٹر توقیر شاہ اور میرے نام کو غلط استعمال کیا جو کہ بہت گہری سازش تھی لیکن اللہ تعالی نے ان کو بے نقاب کیا اور اج وہ دونوں جیل میں ہے اور میں باعزت بری ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

جبہ اس واقعے کے بعد قائدمیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے نظروں میں میرا قد مزید اونچاہوگیا اور مجھے ڈائریکٹر پبلک افئیر ز کے بجائے اپنا پرسنل سیکرٹری مقرر کردیا جو کہ میرے لئے اور پورے سوات کے عوام کیلئے فخر کی بات ہے انہوںنے میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور شریف خاندان کے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں نے بے گناہ ثابت ہونے کے بعد مزید عزت دی۔