پرانے مقدمات کو جلد یکسو کر لیا جائیگا خود بھی عدالتی اوقات کار کی پابندی کرونگا ، سردار اختر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرانے مقدمات کو جلد یکسو کر لیا جائیگا خود بھی عدالتی اوقات کار کی پابندی کرونگا اور ماتحت ملازمین کی بر وقت حاضری کو یقینی بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر سردار اختر نے جوڈیشل آفیسران ،انتظامی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس جوڈیشل پلان 2010 پر عملدرآمد اور عدالت العالیہ کی ہدایت کی روشنی میں منعقد ہوا اجلاس میں جوڈیشل پلان 2010 عملدرآمد کو مزید موثر بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی۔

جوڈیشل آفیسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پرانے مقدمات کو جلد یکسو کرنے پر بھی غور و حوض کیا گیا اجلاس میں ضلعی قاضی محمود اخترچوہدری،سینئر سول جج بھمبرچوہدری محمد سجاد ،سول جج برنالہ چوہدری آفتاب احمد خان ، جہانگیر احمد سول جج سماہنی ،سینئر تحصیل قاضی چوہدری امانت علی ، تحصیل قاضی سماہنی محمد ندیم ،تحصیل قاضی برنالہ ظہیر عباس ، پی ڈی ایس پی بھمبر راجہ ایاز احمد خان ،افسر مال چوہدری نزاکت حسین ،MS ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ، سپرنٹندنٹ ڈسٹرکٹ کورٹ چوہدری عاشق علی نے شرکت کی۔