بیس بال کے کھلاڑیوں پر بنی فلم ملین ڈالر آرم کا ٹریلر جاری

Million Dollar Arm

Million Dollar Arm

لاس اینجلس (جیوڈیسک) فلم ”ملین ڈالر آرم” بیس بال کے پچر pitcher رنکو سنگھ اور دنیش پٹیل کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی اسپورٹس ایجنٹ جے بی برنسٹین کے گرد گھومتی ہے جو خود کو مشکل حالات میں پاتا ہے۔

ایک روز کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے اسے انوکھا خیال سوجھتا ہے وہ بھارت سے پچر لینے پہنچ جاتا ہے۔ تینتالیس ہزار لڑکوں کے ٹرائل کے بعد اسے رنکو اور دنیش ملتے ہیں۔

فلم میں جون ہیم Jon Hamm ، بل پیکسٹن، سورج شرما اور مدھر متل نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ فلم اگلے برس سولہ مئی کو ریلیز کی جائے گی۔