اینیمیٹڈ فلم دی نٹ جاب کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Nut Job

The Nut Job

لاس اینجلس (جیوڈیسک) کینیڈا اور جنوبی کوریا کے اشتراک سے بننے والی اینیمیٹڈ فلم ” دی نٹ جاب” The Nut Job کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک گلہری ”سرلی ”اور اسکے دوست چوہے ”بڈی ”کے گرد گھومتی ہے جو ایک نٹ اسٹور میں چوری کا منصوبہ بناتے ہیں۔

انکے منصوبے میں گڑ بڑ ہو جاتی ہے اور وہ مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

فلم میں مختلف کرداروں کو ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن، کیتھرین ہیگل، برانڈن فریزر اور وِل آرنٹ سمیت کئی اداکاروں نے اپنی آوازیں دی ہیں۔ فلم اگلے برس سترہ جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔