باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی ،حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Basmati Rice

Basmati Rice

کراچی(جیوڈیسک) کراچی رواں مالی سال 20 مئی تک ملک سے باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی ہوئی،رائس ایکسپورٹرز نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے،رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2012 سے 20 مئی 2013 تک 4 لاکھ 97 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد ہوا۔

جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں 8 لاکھ 34 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد ہوا تھا۔ایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری اور ٹرانسپورٹیشن کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے ملکی باسمتی چاول کی قیمت عالمی منڈی کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے۔صورت حال کے پیش نظر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے برآمدات کیلئے سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔