سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے بند

CNG stations

CNG stations

کراچی(جیوڈیسک) سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے نئے شیڈول کے تحت 48 گھنٹوں کے لئے صبح 8 سے بجے بند کردیا جائے گا۔ شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت بند رکھنے کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

جس کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی، جس کے بعد صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ اس وقت شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔