بڈھ بیر میں 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے علاقہ بڈھ بیر میں 5 کلو گرام وزنی ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق بم بڈھ بیر پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیفن چوکی کے قریب سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم پانچ کلوگرام وزنی تھا جو گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بم ناکارہ بنادیا۔