حضور پہلے بھی زندہ تھے اور اب بھی زندہ و جاوید ہیں۔ اشفاق سعیدی

Qari Ashfaq

Qari Ashfaq

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضور پہلے بھی زندہ تھے اور اب بھی اپنے مزار پر انوار میں زندہ و جاوید ہیں۔ اللہ تعلق دراصل رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق ہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشرق و مغرب میں رہنے والوں کیلئے رحمت للعلمین بن کر آئے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئئر علامہ مولٰنا قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہونے والوں کی مغفرت پکی ہے۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گہری محبت پر بعض ملا اللہ کی توحید کو خطرہ قرار دیتے ہیں۔ مشرک کے فتوے لگانے والوں کی بات ہرگز نہ مانیں۔ ان لوگوں کا اللہ کے نبی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ یہ کوئی پاکستانی جمہوریت نہیں کہ جہاں ہر سال اقتدار کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔