لیہ : ملک میں توانائی کے بحران سمیت ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ فیض الحسن

Faiz ul Hassan

Faiz ul Hassan

لیہ (نامہ نگار) ملک میں توانائی کے بحران سمیت ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ دھرنے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت کو پانچ سال مکمل ہونے دیئے جائیں۔ انشاء اللہ وعدے پورے کریں گے۔ دھرنوں کے باعث ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لیہ سے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم این اے حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ گہری محبت رکھتے ہیں۔ اور پاکستان کو دنیا بھر میں اعلیٰ مقام دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملک سے توانائی کے بحران کا مسئلہ حل کروانے کیلئے چائینہ سمیت بہت سے ممالک سے بات چیت ہوئی۔ ملک میں درجنوں بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔

Abdul Shakoor Sawag

Abdul Shakoor Sawag

گزشتہ دنوں دھرنوں کے باعث چائینہ کے وزیر اعظم کے ملتوی ہونے والا دورے سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 32 ارب ڈالر کا توانائی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ دھرنوں اور انتشار کے باعث ملک بھر کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ عمران کان پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ انہیں اب بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ عوام ملک میں انتشار پھیلانے والوں کا ہرگز ساتھ نہ دے اور ہمیں پانچ سال مکمل کرنے دیے جائیں۔ اس موقع ہر صاحبزادہ فیض الحسن نے حلقہ NA-181 اور ملک عبدالشکور سواگ نے حلقہ PP-263 کے لیئے منصوبے دیئے۔ جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور کرتے ہوئے جلد فنڈنگ کی یقین دھانی کروائی۔