ڈاکٹر احسان باری نے عبد المالک جوئیہ اور محمد اکرم کو بالترتیب صدر ضلع بہاولنگر مقرر کر دیا

Mian Malik Joiya

Mian Malik Joiya

بہاولنگر : اللہ اکبر تحریک کے قائد و ادنیٰ خادم پاکستان ڈاکٹر احسان باری نے ڈیرہ غازی خان کے عبد المالک جوئیہ اور ہارون آباد کے محمد اکرم خلجی کو بالترتیب صدر (خادم) جنوبی پنجاب اور صدر (خادم) ضلع بہاولنگر مقرر کر دیا ہے۔

یہ بات اللہ اکبر تحریک کے مرکزی دفتر باری ہاؤس، باری روڈ ، ہارون آباد ، ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان کے پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

واضع رہے کہ محمد اکرم خلجی سابق چیئر مین بلدیہ ہارون آباد عنائیت اللہ خلجی کے بڑے صاحبزادے ہیں اور اس سے قبل ہارون آباد کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 283 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی رہے ہیں۔

جبکہ عبدالمالک جوئیہ کے والد محترم میاں محمد زمان جوئیہ مرحوم مشہور مسلم لیگی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے پاکستان میں مہاجرین کی آمد پر انکی بحالی اور رہائش و طعام کے لیے زبردست انتظامات کیے تھے۔

Head Office:- Bari House, Bari Road, Canal Colony, Haroon abad, Distt: Bahawal Nagar.
Cell: 0300-0315-0321-0333-0345-6986900