اسلم بیگ نے دھرنوں کی حقیقت بے نقاب کر دی، تسنیم قریشی

Tasneem Qureshi

Tasneem Qureshi

سرگودھا (جیوڈیسک) انٹرویو میں عمران خان اور طاہر القادر ی پر پاکستان میں دھرنوں کے ذریعے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے اور ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے حوالہ سے الزاما ت سے دھرنوں کی حقیقت بے نقاب ہوگئی۔ ثابت ہو گیا کہ دھرنا گر وپ ملک کی آزاد ی پر برا ہ راست حملے کرنے کیساتھ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ختم کرانے کی خواہاں طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ پی پی ملک میں جمہوریت بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریگی۔