بیلجئیم: نئی بادشاہت کے استقبال میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

Belgium

Belgium

بیلجئیم (جیوڈیسک) بیلجئیم کے نئے بادشاہ اور ملکہ کی حلف برداری کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آسمان آتش بازی سے روشن ہوگیا۔ بادشاہت کی تقریب ہو تو ایسی آسمان پر آتش بازی کے حسین رنگ اور ماحول میں جشن کا سماں یہ شاندار استقبال بیلجئیم کے نئے بادشادہ فلپ اورملکہ میتھالیڈ کا ہے۔ برسلز میں شاہی محل کے باہر لاکھوں افراد اپنے نئے بادشاہ اور ملکہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بے چین نظر آئے۔ جوں ہی بادشاہ اور ملکہ کی آمد ہوئی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تقریب میں بادشاہ فلپ اور ملکہ نے حلف اٹھایا۔ جس کے بعد آسمان پر آتش بازی کے رنگ اور روشنی کے دل فریب نظاروں نے سب کے دل جیت لئے اور شاہی محل پر اندھیرے میں پریوں کے سائے بھی نظر آئے اور خوبصورت یادیں بھی منظرعام پر آئیں۔ آتش بازی کے رنگوں میں ڈوبا شاہی محل کے دلفریب منظر نے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔