بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا

Benazir

Benazir

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا۔ ورلڈ بینک کی ٹیم حکام سے کل دو بجے اسلام آباد میں مذاکرات کرے گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں کسی قسم کے فنڈز نہیں رکھے گئے۔ حکومت نے اس کے بجائے بجٹ میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز مختص کئے ہیں۔

فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تین ہزار ملازمین کو نہ تو تنخواہ ملی ہے اور نہ ہی پچاس لاکھ بیوگان اور مستحقین کو بھی وظیفے مل سکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالرز قرض کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مشروط کیا تھا۔ دوسری جانب محکمہ ذمہ داران بھی پروگرام کے مستقبل بارے کچھ نہیں جانتے۔