ملتان: مکان کی چھت گرنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ گجرات میں بارش سے گرنے والی دیوار نے نوجوان کی جان لے لی۔ ملتان کے علاقے ولایت آباد میں مرتضی نامی شہری کے گھر کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی۔ ملبے تلے دب کر سات سالہ فاطمہ بے ہوش ہو گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔ دوسری جانب گجرات کے علاقے شاہین چوک میں بارش کے باعث دیوار گر گئی۔ واقعہ میں عاصم نامی نوجوان دم توڑ گیا۔ دیگر واقعات میں بھی تین افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر سیالکوٹ میں بارش اور آندھی کے دوران مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔