وزیراعظم نوازشریف آج 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیراعظم نواز شریف آج تین روزہ دورے پر ترکی جارہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے نو سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دورہ ترکی کے دوران وزیراعظم نواز شریف ترک صدر عبداللہ گل اور ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں کریں گے۔

جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور افغانستان کے حوالے سیعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم استنبول میں بزنس فورم سے خطاب، تجارتی اداروں کے سربراہوں، سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نوازشریف کو ایک خصوصی تقریب میں ریپبلک آرڈر کا اعزاز بھی دیا جائیگا۔