مالاکنڈ: مکان کی چھت گرنے سے ماں 4 بچوں سمیت جاں بحق

Malakand

Malakand

مالاکنڈ (جیوڈیسک) مالاکنڈ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں چار بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ چپئی کے علاقے میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی۔

ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، اس کے دو بیٹے اور دوبیٹیاں شامل ہیں۔ چھت گرنے کی آواز سن کر مقامی افراد گھروں سے باہر نکل آئے اوراپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے سے لاشیں نکال لی۔